پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کریک ڈا ؤن پورے صوبے میں جلد اور مزید سختی سے شروع کیا جائے گا،شوکت یوسفزئی

ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی پلاسٹک شاپنگ بیگز کی وجہ سے نکاسی آب کا پورا نظام تباہ ہو جاتا ہے پلاسٹک شاپنگ بیگز آبی آلودگی کا بڑا سبب ہے،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا

جمعہ 19 اپریل 2019 00:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کریک ڈا ؤن پورے صوبے میں جلد اور مزید سختی سے شروع کیا جائے گا۔ اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی پلاسٹک شاپنگ بیگز کی وجہ سے نکاسی آب کا پورا نظام تباہ ہو جاتا ہے پلاسٹک شاپنگ بیگز آبی آلودگی کا بڑا سبب ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اطلاعات نے کہا کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک نے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی لگائی ہوئی ہے پلاسٹک شاپنگ بیگز انسانی صحت کے لیے بھی مضر ہے صرف آکسی بائیوڈیگریڈبل پلاسٹک بیگز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر سزاؤں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قید کے علاوہ پچاس ہزار سے پچاس لاکھ تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کے احتجاجی دباؤ میں نہیں آئے گی کیونکہ پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی ماحول کو بچانے کے لئے، انسانی صحت کے لیے مضر ہونے اور نکاسی آب کا سسٹم بچانے کے لیے لگائی گئی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں