پشاور سمیت صوبے بھر میں شادی ہالز اور مارکیزمالکان سے ٹیکس وصولی کے لئے ایف بی آر نے پلان مرتب کر لیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

،پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں شادی ہالز اور مارکیز مالکان سے ٹیکس وصولی کے لئے ایف بی آر نے پلان مرتب کر لیا ہے۔ اور پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، کوہاٹ ، سمیت صوبے کے تمام چھوٹے اور بڑے اضلاع میں شادی ہالز اور مارکیزمالکان کو نوٹسز جاری کرتے ہو ئے ان سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان سے ود ہو لڈ ٹیکس سال 2018کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے کہ انہوں نے سال 2018میں کتنا کمایا اور ایف بی آر کو کیا ظاہر کیا ۔

(جاری ہے)

تمام تفصیلات ایف بی آرکو فراہم کیے جائینگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریکارڈ کی فراہمی کے لئے دو ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے اور اگر دو ہفتوں میں ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا توان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں شادل ہال کے مالکان تقریبات کے لئے پچاس ہزارسے پانچ لاکھ روپے تک کی وصولی کرتی ہے ۔ بعض شادی ہالز سکولوں میں بنائے گئے ہیں ان میں سے بعض شادی ہال مالکان ٹیکس کی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں