اے این پی کی مرکزی کابینہ کے انتخابات کیلئے درخواستیں طلب

منگل 23 اپریل 2019 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین نے مرکزی کابینہ کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ،شیڈول کے مطابق خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں 25 ،26 اور27اپریل تک اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز پشاور میں جمع کرا سکتے ہیں ،درخواستوں کی واپسی کیلئی30اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ مرکزی کابینہ کا انتخاب 2مئی کو باچا خان مرکز پشاور میں ہو گا۔

(جاری ہے)

دیگر صوبوں سے درخواستیں جمع کرانے کے خواہشمند اپنی درخواستیں بذریعہ فیکس یا ای میل بھی ارسال کرسکتے ہیں۔دریں اثناء مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین نے تمام صوبوں اور سرائیکی یونٹ کے صدور کو آگاہ کیاہے کہ وہ ممبر سازی و یونٹ کے حساب سے اپنے اپنے صوبے سے مرکزی کونسل کے ممبران کے ناموں کی حتمی فہرستیں 25اپریل تک مرکزی الیکشن کمیشن باچا خان مرکز کو ارسال کریں ۔اس سلسلے میں تمام صوبائی صدور کو خطوط بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں