پشاور، کر سچن کوارڈی نیشن کونسل کاسری لنکا بم دھما کوں میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

منگل 23 اپریل 2019 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) کر سچن کوارڈی نیشن کونسل پاکستان نے سری لنکا بم دھما کوں میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کیلئے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا جبکہ مظا ہرین جاںبحق افراد کیساتھ یکجہتی کیلئے شمعیں بھی روشن کی۔

(جاری ہے)

مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر ان کے لئے تعزیتی الفاظ درج تھے۔

مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ سر ی لنکا میں ہولناک انسانیت سوز واقعے کی شد ید مذ مت کر تے ہو ئے کہاکہ دہشتگردی کو کسی مذ ہب سے نہیںجوڑا جا سکتا ہے کیونکہ دہشت گردوں کا کو ئی مذ ہب نہیں ہوتا ہم مقتو لین کے خاندا نوں کیساتھ اظہا ر یکجہتی کر تے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحد ہ اس واقعے کی تحقیقات کیلئے پور ی اقدام اٹھا ئے اور دہشتگردوں کا تعین کی جا ئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں