ٹیسٹنگ لیبارٹری سے معیاری گوشت کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملے گی، محمدعاصم خان

جمعرات 25 اپریل 2019 14:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے دودھ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے بعد گوشت ٹیسٹنگ لیبارٹری بنانے کے حوالے سے جامعہ منصوبہ بندی کیلئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم کوہدف دیدیا ہے ۔اس حوالے سے ضلع ناظم محمدعاصم خان کا ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے ساتھ جمعرات کو اجلاس منعقدہوا جس میں ضلع ناظم کو ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے گوشت لیبارٹری کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی اورانہیں آگاہ کیا کہ اس لیبارٹری میں پی سی آر ،لیسا، گوشت میں پانی ،ہارمونز ، انٹی بائیوٹک ،کیمیکل ، زہریلہ مواد ، فوڈ کلر کے ملاوٹ اور مردارگوشت کے ٹیسٹ کئے جائینگے ۔

انہوں نے ضلع ناظم کو بتایاکہ گوشت لیبارٹری پراجیکٹ کی مشینری کے خریداری پر ڈیڑھ کروڑ روپے لاگت آئیگی لیکن اس سے مارکیٹ میں معیاری اور حلا ل گوشت یقینی بنایاجائیگا ۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ مردار جانوروں کے گوشت کی روک تھام کیلئے گوشت لیبارٹری کی اشد ضرورت ہے اورلیبارٹری قائم کرنے کیلئے جلد سے جلد حتمی شکل دیکر رپورٹ پیش کی جائے تاکہ فنڈز مختص کیاجاسکیں ۔

انہوں نے کہاکہ کھانے پینے کے اشیاء میں ملاوٹ کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہواہے ، لیکن محکموں لائیو سٹاک ، فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے کھانے پینے کے اشیاء میں ملاوٹ کی روک تھام ہوئی ہے اور ملک ٹیسٹنگ لیبارٹی کے قیام کے بعد گوشت ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے سے معیاری گوشت کے ساتھ بیماریوں کے روک تھام میں بھی مدد ملے گی اور گوشت ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام سے گوشت میں کینسر ، ٹائیفائیڈ اور ایکولائی جیسے وائرس کا پتہ لگایاجاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں