سوات میں زرعی تربیتی کورس اختتام پذیر

جمعہ 26 اپریل 2019 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) زرعی آفس امانکوٹ میں کے بی بائیو سائنسز اسلام آباد کے زیر اہتمام 4 روزہ تربیتی کورس اختتام پزیر ہو گیا محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر فلک نار، سینئر ایگریکلچر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر محمد نوید اور ضلعی ڈائریکٹر محکمہ زراعت محمد عزیر خان کے علاؤہ اسلام آباد سے آمدہ دیگر زرعی ماہرین نے محکمہ کے فیلڈ سٹاف کو زراعت کے جدید طور طریقوں سے آگاہ کیا اس کے علاؤہ حکومت کی زرعی پالیسی اور کامیابیوں پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی ماہر زراعت ڈاکٹر مراد علی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فارغ التحصیل شرکاء کو مبارکباد دی اور ان میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محمد عزیر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر قیادت موجودہ صوبائی حکومت بالخصوص وزیر زراعت محب اللہ خان شعبہ زراعت، افزائش حیوانات اور ماہی پروری کو جدید خطوط پر ترقی دینے کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہیں اور مختصر عرصے میں مختلف اجناس اور فصلوں کی نئی ورائٹیز دریافت اور متعارف کی گئی ہیں جو فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے علاؤہ امراض سے بھی نسبتاً زیادہ محفوظ ہیں انہوں نے محکمہ زراعت کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دینے اور عملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر وزیر زراعت محب اللہ خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر تربیت پانے والے فیلڈ سٹاف نے یقین دلایا کہ وہ زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی ہر ممکن رہنمائی کیلئے دن رات ایک کرکے پوری جانفشانی سے کام کریں گے اور حاصل کردہ تربیت اور معلومات کو فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں