رمضان میں غریبوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہے، رابعہ بصری

پیر 20 مئی 2019 13:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) رکن صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے،غریبوں کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رہے گا۔ یہ باتیںانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر تقریب کے دوران کہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے علاقے کے غرباء میں رمضان پیکج تقسیم کیا جبکہ بیوہ خواتین کو سلائی مشینیں دی تاکہ بیوہ خواتین سلائی مشینوں سے مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔ انہوں نے کہاکہ رمضان صبر،ایثار اور قربانی کا نام ہے اور ررمضان میں غریبوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان میں غرباء ومساکین کا خیال رکھنا روزے کی حقیقی روح ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں