صوابی،قدرتی آفات سے متاثرہونے والے خاندانوں میں ضلعی حکومت کی جانب سے امدادی چیک تقسیم

جمعرات 23 مئی 2019 12:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ضلع ناظم صوابی حاجی محمد زاہد خان ، ڈی سی سلمان لودھی اور اے سی احتشام الحق نے قدرتی آفات سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں میں ضلعی حکومت کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی سی آفس میں ایک منعقدہ تقریب میں علاقہ یار حسین میں مکان کے گرنے سے افتخار اور ہمایوں کی بیٹیاں جاں بحق ہو گئی تھی انکے لواحقین کو تین تین لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک جب کہ علاقہ بکیانہ اور پر مولی میں مکانات گرنے اور جھلسنے سے زخمی ہونے والے چار افراد میں ایک ایک لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیکس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت ا ور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں