wڈی سی سوات کا شہر میں تجاوزات اور گندگی پر برہمی کا اظہار

اتوار 26 مئی 2019 20:16

-پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے بعض عوامی شکایات پر مینگورہ اور جی ٹی روڈ کے بعض مضافاتی رہائشی بستیوں کا دورہ کیا اور وہاں صحت و صفائی اور آبنوشی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے جاری مہم کا معائنہ کیا انہوں نے اوڈیگرام کے دورے کے دوران صفائی کی خراب حالت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم اے حکام کو موقع پر طلب کرکے تمام ذمہ دار اہلکاروں سے جواب طلبی اور سخت سرزنش کرنے کی ہدایت کی نیز وہاں سے گندگی کے ڈھیر ایک دن کے اندر ہٹانے کی ڈیڈلائن بھی دی انہوں نے علاقے کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ایک ہفتے کا نوٹس دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ دوبارہ اس علاقے سمیت شہر کے مختلف حصوں کا گاہے بگاہے معائنہ کرتے رہیں گے جس کے دوران پورا شہر آئینے کی طرح بالکل صاف ستھرا نظر آنا چاہئے جبکہ کہیں بھی غفلت یا کوتاہی سامنے آنے پر ذمہ داران کو موقع پر ہی معطل کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا انہوں نے اوڈیگرام کے قبرستان میں تجاوزات کی موجودگی کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں فورا ہٹانے اور اوڈیگرام سمیت پورے شہر کے قبرستانوں، بازاروں اور شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کی ہدایت کی واضح رہے کہ اس بارے میں ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری میں بھی شکایت سامنے آئی تھی جس پر ڈی سی نے فوری ایکشن لینے کا یقین دلایا ڈپٹی کمشنر نے بعض علاقوں میں آبنوشی کی ناقص صورتحال سے متعلق شکایت کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی کو فعال ہونے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں