ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے مقامی تاجر برادری کوپلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے فیصلے پر اعتما د میں لے لیا

منگل 18 جون 2019 23:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہ نواز نے اپنے دفتر میںمقامی تاجر برادری کی مختلف تنظیموں کے ساتھ خصوصی اجلاس کا انعقاد کیاجس میں تنظیموں کے صدور اور نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میںتاجر برادری کو حکومت خیبر پختونخوا کے پولی تھین بیگز(پلاسٹک شاپنگ بیگز) پر پابندی کے فیصلے سے آگا ہ کیا گیا اور انہیں اس پر من و عن عملدرآمد پر اعتماد میںلیتے ہوئے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پولی تھین بیگز ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ سیوریج نظام کی خرابی اور مختلف بیماریاںپھیلنے کابھی سبب بنتے ہیںجبکہ زرعی نظام بھی اس سے متاثر ہوتا ہے لہٰذا پولی تھین بیگز کا استعمال ترک کرنا وقت کاتقاضاہے۔تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گاکیونکہ کوہاٹ ان کابھی شہر ہے اور اسے ہر قسم کی ماحولیاتی آلودگی سے پاک صاف رکھنا ان کی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد پولی تھین بیگز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں