وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوانے ہنگو کی ترقی وخوبصورتی کیلئے 70 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، شاہ فیصل ایم پی اے

منگل 18 جون 2019 23:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء)چیئرمین ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی ہنگو شاہ فیصل خان ایم پی اے نے کہاہے کہ ہنگوضلع کیلئے 70 کروڑ روپے کے بیوٹیفیکشن پراجیکٹ کی منظوری پر وزیر اعلی محمود خان کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

ہنگو میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فیصل خان نے کہاکہ کہ صوبائی حکومت نے ہنگو شہر کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے بیوٹیفیکشن پراجیکٹ کے تحت 70 کروڑ روپے کی خطیر رقوم کی منظوری د ے دی ہے جوکہ شہر کی سڑکوں ،سپورٹس کمپلیکس ،سٹریٹ لائٹس ،پبلک پارک واٹرسپلائی سکیموں،سیاحتی مقامات اوردیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کی جائیںگی۔

انہوں نے کہاکہ ہنگو میں پائیدار امن اور ترقی ہمارا مشن ہے جس کے لئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہنگو میں پسماندگی کے خاتمے اور ترقی یافتہ ہنگو کے قیام کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیںگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں