پشاور :ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران متعددملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعہ 19 جولائی 2019 23:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ، سٹی اور رورل ڈویژنز میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور مختلف دیگر کارروائیوں کے دوران30افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں مختلف جرائم پیشہ اورمنشیات فروش بھی شامل ہیں، گرفتار افراد کے قبضہ سے 7 عدد کلاشنکوف ،تین عدد پستول، ایک عدد رائفل، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس سمیت بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کریم خان کی خصوصی ہدایت پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں شہر میں سکیورٹی خدشات کی پیش نظر جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے خلاف انفارمیشن بیسڈ خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور دیگر مختلف کاروائیاں کی ہیں جن میں ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کیساتھ ساتھ بی ڈی یو، سنیفر ڈاگ، لیڈیز پولیس اور لوکل پولیس نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

کینٹ، سٹی اور رورل ڈویژنز کے مختلف تھانوں تہکال ،فقیر آبادتھانہ متنی کی حدود میں ہونے والے خصوصی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران 22 جرائم پیشہ، منشیات فروش اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک عدد کلا شنکوف،3 عدد پستول ، ایک عدد رائفل ، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور منشیات بر آمد کر لی گئی ، اسی طرح ٹاگٹڈ آپریشنز کے دوران کوائف مکمل نہ ہونے پر17 غیر رجسٹرکرایہ داروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

اسی طرح ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں ہونے والی کامیاب کارروائیوں کے دوران چمکنی پولیس نے ملزمان سید زاہد، اعجاز احمد اور سبزعلی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف، تھانہ متھراپولیس نے ملزمان نظام اور عمران کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف،تھانہ بڈھ بیر پولیس نے جان شاہ ولد جبار شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، تھانہ شاہ قبول پولیس نے منشیات فروش محمد نصیر ولد عبدالواحد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو کلو گرام چرس اورہزارو ںروپے مالیت کی آئس جبکہ تھانہ تہکال پولیس نے ملزم بہزادہ ولد مغفور شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کی ہے ،

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں