حلال فوڈ اتھارٹی کی تحصیل بریکوٹ میں کاروائیاں

اتوار 15 ستمبر 2019 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) حلال فوڈ اتھارٹی نے بعض عوامی شکایات پر تحصیل بریکوٹ میں فوری کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء بیچنے اور غذائی قوانین کی شدید خلاف ورزی پر دو ہوٹل اور ایک جنرل سٹور سیل کر دئیے ان ہوٹلز کے کچن میں صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال پائی گئی جبکہ قیمہ میں کپڑوں کے رنگ کا استعمال بھی پکڑا گیا جو انتہائی مضر صحت و غیر انسانی فعل ہے جس کے پیشِ نظر دونوں ہوٹل سیل کر دئیے گئے ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا آسی طرح ایک جنرل سٹور کو چائنہ سالٹ اور بیکریوں کو امونیا کی سپلائی کی بنا پر سیل کیا گیا امونیا کیمیائی کھاد ہے جس کا غذائی اشیاء میں استعمال ایک بڑا جرم ہے اتھارٹی نے خوراک سے وابستہ پانچ دیگر کاروباری افراد کو بھی حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کام کرنے پر جرمانہ کیا اور اسکی موقع پر وصولی بھی یقینی بنائی گئی کاروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس خان، فوڈ سیفٹی افسران شکیل خان اور شہاب خان نے حصہ لیا درایں اثناء فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اسد قاسم نے دکاندار و تاجر برادری کو خبردار کیا ہے کہ وہ خوراک میں ملاوٹ اور مضر صحت اجزا کا استعمال بالکل نہ ہونے دیں بصورتِ دیگر ایسے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ایسے خود غرض اور لالچی عناصر کے خلاف خود بھی متحد ہوں اور صحت مند معاشرے کے قیام میں اتھارٹی سے پورا تعاون کریں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ بازاروں میں غیر معیاری غذائی اشیاء کی فروخت سے متعلق حلال فوڈ اتھارٹی میں ان لائن شکایت درج کرائیں جس پر فوری کاروائی ہو گی اور نتائج سے بھی انہیں آگاہ رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں