حلال فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا اور جعلسازوں کے خلاف کاروائیاں ، 2 افراد گرفتار

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء)کے پی حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی سہیل خان کی خصوصی ہدایت پر ٹیم نے جعلسازوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل کر دی جبکہ دو افراد کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائرہ نثار نے ٹیم کے ہمراہ چارسدہ روڈ خواجہ ٹاون میں جعلی مشروبات کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے کارخانہ سیل جبکہ تمام مشینری بحق سرکار ضبط اور 7000 لیٹر مضر صحت اور غیر معیاری مشروبات تلف کر دی، ایک دوسری کاروائی میں ناقص صفائی اور غیر معیاری اجزا کے استعمال پر مصالحہ فیکٹری بھی سیل کر دی ، کے پی حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ڈی جی سہیل خان نے کہا ہے کہ دودھ میں ملاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں