عوام کی آمدورفت میں خلل برداشت نہیں کیاجائیگا، ٹی ایم او سلیم جاوید

منگل 15 اکتوبر 2019 12:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) صوبائی حکومت کو موصول ہونے والی شکایت پرٹی ایم او نے بنوں شہر کے گلی کوچوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا متعدد غیر قانونی سپیڈ بریکر اور پل ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کردیئے گئے صوبائی حکومت کو سیٹیزن پورٹل کے ذریعے بنوں شہر کے سڑکوں گلی کوچوں میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز ‘دکانوں اور گھروں کے سامنے غیر قانونی تجاوزات بنانے کی شکایت دی گئی تھی جس پر صوبائی حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم جاری کیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹی ایم او بنوں سلیم جاوید خان میاں خیل کی قیادت میں چیف بلڈنگ انسپکٹر عمر حیات شاہ ، نیازعلی شاہ ، احمد ضمیر ، فرمان خان کے ہمراہ محلہ بھاٹیہ سمیت مختلف علاقوں میں بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کردیا‘ٹی ایم او سلیم جاوید خان میاں خیل نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات بنانے کو کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام کی آمد ورفت میں کوئی خلل برداشت نہیں کی جائے گی جو لوگ تجاوزات کے زمرے میں آتے ہیں ازخود تجاوزات ہٹائیں بصورت دیگر ٹی ایم اے بلڈوز کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں