اناڑی کپتان کوطوفانی مارچ کی شدت کااندازہ ہی نہیں،امیرمقام

نااہل حکومت سے جان چھڑاناتمام محبت الوطن پاکستانیوںکافرض ہے جس میںہرایک کواپناکرداراداکرناچاہئے،صوبائی صدر مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اوراسلام آبادجلسے میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنان بھرپورشرکت کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ اناڑی کپتان کوطوفانی مارچ کی شدت کااندازہ ہی نہیں،موجودہ حکومت کیخلاف عوامی لاواابل رہاہے،اب نااہل حکومت سے جان چھڑاناتمام محبت الوطن پاکستانیوںکافرض ہے جس میںہرایک کواپناکرداراداکرناچاہئے ورنہ نااہل ٹولہ ملک ،معیشت اورعوام کی فلاح وبہبودکوناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتاہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی حکومت نے اندرونی اوربیرونی سطح پرپاکستان کوجتنارسواکیااس کی مثال نہیںملتی،عمران نیازی قوم سے کئے گئے جھوٹے وعدوںپرمعافی مانگ استعفیٰ دیدیں، پاکستان مسلم لیگ(ن)اپوزیشن جماعتوںسے ملکرہی اس ملک کوبحرانوںسے نکال سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاورمیںپارٹی کے صوبائی کابینہ،ضلعی صدوروجنر ل سیکرٹریز،پارلیمنٹرینزاورپارٹی ٹکٹ ہولڈرزسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرصوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاویدعباسی نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے بہادرورکروںاورلیڈروںنے ہمیشہ بحرانوںاورمشکل وقت میںہراول دستے کاکرداراداکیاہے اورآئندہ بھی کرتے رہیںگے،تمام کارکنان اورلیڈرشپ تنظیم سازی پربھرپورتوجہ دیکرمیرٹ پر لوگوں کوآگے لائیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائدین میاںمحمدنوازشریف ،مریم نواز،شاہدخاقان عباسی،سعدرفیق سمیت دیگر رہنمائوںکیساتھ جوبلاوجہ ظلم کیاگیاہے وہ تاریخ میںسیاہ اوراق کے طورپرجاناجائیگا،تحریک انصاف والے اتناظلم کریںجتناوہ برداشت کرسکے۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے صرف سیاسی مخالفین کوانتقام کانشانہ بنایابلکہ ملک کے حساس اداروںاورفوج کوبھی نہیں بخشا، امریکہ میںاپنے ہی اداروںکیخلاف جھوٹاوعدہ معاف گواہ بن کرانتہاکردی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں