ضلعی انتظامیہ پشاورکے زیراہتمام نوتھیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:40

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے تاکہ عوامی مسائل کو جلدسے جلد حل کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیہفتہ کے روزضلعی انتظامیہ پشاورکے زیراہتمام آصف باغی شہید پارک نوتھیہ میں کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر ، ممبر صوبائی اسمبلی ملک واجد خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز گلشن آراء، عبدلولی اور عثمان جیلانی، سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر صفدر خان باغی سمیت ضلعی انتظامیہ اور ماتحت محکموں کے افسران ، ڈی سی رضا کار فو رس کے عامرنواب، ملک افتخار، عوامی نمائندگان ، عوام اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کھلی کچہری میں شر یک افراد نے کھل کر اپنے مسائل ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے سامنے بیان کئے جبکہ اکثر نے ان کو تحریری درخواستیں بھی دیں جس پر انھوں نے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر نے افسران کو عوامی مسائل اور شکایات کے حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں اور عوام سے اپیل کی کہ ان کی درخواست اور شکایات پر کاروائی کے بارے میں بعد میں ان کو ضرور آگاہ کریں۔ اس موقع پر لوگوں نے ضلعی انتظامیہ پشاور کا کھلی کچہری کے انعقا د پر شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں