cحکومت تعلیم وصحت کیلئے بڑا بجٹ مختص کرے، فائق شاہ

تعلیم وٹیکنالوجی میں ایک بڑا بحران ہے، جو ترقی کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہے ‘ چیئرمین امن ترقی پارٹی

اتوار 12 مئی 2024 19:50

ی*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم اور صحت کیلئے بجٹ میں سو گنا اضافہ کرے تعلیم اور صحت کا بحران ترقی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ٹیکنیکل ایجوکیشن نہ ہونے کے برابر ہے کسی حکومتی ادارے کو اس میں دلچسپی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی بجائے خدا را اپنے وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جائیں ''میڈ ان پاکستان'' پالیسی، سفارت کاری برائے سرمایہ کاری، ترقی کا ذریعہ ہمارے نوجوان اور قدرتی وسائل پورا معاشی اسٹرکچر درست کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں علاقائی سیاست اور شورش عروج پر ہے، آزاد کشمیر میں بجلی کے بلوں اور گندم کی دستیابی پر پورا کشمیر سراپا احتجاج ہے مگر حکومت نے اس شورش کو مذاکرات سے ختم کرنا ہے، پولیس افسروں کی شہادت پر افسوس ہے، حکومت مذاکرات کا راستہ اختیار کرے اور حل نکالے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ادارے کشمیر کی حساسیت کو سمجھے اور آس شورش کا حل نکالے جب تک استحکام اور ترقی کا باہم ملا کر نہیں دیکھا جائے گا مسائل حل نہیں ہوں گے، تعصب حکومتوں اور سیاستدانوں کا پیدا کردہ ہے انہیں حل کرنا چاہیے ورنہ حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے امن ترقی پارٹی ملک اور معیشت کے استحکام کے مل کر چلنا ہو گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں