مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے سب سے زیادہ نقصان کشمیر کاز کو ہورہا ہے ۔شوکت یوسفزئی

پیر 21 اکتوبر 2019 17:48

پشاور۔21اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے سب سے زیادہ نقصان کشمیر کاز کو ہورہا ہے، ان کو چاہیے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ مولانا فضل الرحمان پاکستان کو بہت بڑے حادثے کا شکار کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب سے مولانا فضل الرحمان نے مارچ کا ڈھنڈورا پیٹھا ہے تمام میڈیا پر کشمیر کا ایشو پیچھے چلا گیا ہے جو کشمیریوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے یہ مودی کی خواہش تھی جو فضل الرحمان نے پوری کر دی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان نے امن و امان کے لئے وزرا پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے جو اپوزیشن سے بھی رابطہ کرے گی۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میں نے جے یو آئی کے مقامی رہنماں سنیٹرحاجی غلام علی اور صوبائی ترجمان حاجی جلیل جان سے رابطے کیے ہیں جبکہ وفاقی سطح پر بننے والی کمیٹی جے یو آئی سمیت اپوزیشن کے مرکزی رہنماں سے رابطے کرچکی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کے معاملات کو ٹھیک کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، وہ اس ملک میں افراتفری چاہتے ہیں وہ اپنی شکست کا انتقام لینا چاہتے ہیں یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ وہ ملک کی ترقی چاہتے ہیں یا افراتفری۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پاکستان کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی پریشان رہی یے انہوں نے کہا کہ اس قسم کا دھرنا نا اس وقت کسی طور پر بھی درست نہیں سمجھا جاسکتا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں