گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے زیر اہتمام ڈاکٹر صلاح الدین مرحوم کی یاد میںتعزیتی ریفرنس

منگل 10 دسمبر 2019 00:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے زیر اہتمام ڈاکٹر صلاح الدین مرحوم(وائس چیئرمین ،گندھارا ہندکو بورڈ) کی یاد میںایک تعزیتی ریفرنس گزشتہ روز گندھارا ہندکو اکیڈمی کے احمد علی سائیں آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت گندھارا ہندکو بورڈ کے چیئرمین اعجاز احمد قریشی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض احمد ندیم اعوان نے سرانجام دئیے۔

اس موقع پر امریکہ سے آئے ہوئے نامور محقق اور ماہرطب پروفیسر ڈاکٹر سید امجد حسین، گندھارا ہندکو بورڈ کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر عدنان گل، جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین، گندھارا ہندکو بورڈ کے جملہ ایگزیکٹیو ممبران، ڈاکٹر صلاح الدین کی والدہ محترمہ،اٴْن کے برادر علائو الدین، اٴْن کے فرزند ڈاکٹر ارسلان کے علاوہ محترمہ رخشندہ ناز،ثمینہ عفت ،مانسہرہ سے اختر نعیم، رضا تنولی اور حویلیاں سے پروفیسر ملک ناصر دائود،مانسہرہ سے شجاعت علی شاہ جی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگندھارا ہندکو بورڈ کے چیئرمین اعجاز احمد قریشی ،جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین سمیت دیگر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صلاح الدین ایک نابغہ روزگا شخصیت تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی،اٴْن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پٴْر نہیں ہو سکے گا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صلاح الدین نے نہ صرف شعبہ طب میں نام کمایا بلکہ علم و ادب کے میدان میں بھی اٴْن جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، مرحوم ایک ملنسار شخصیت تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی،شرکاء نے کہا کہ ڈاکٹر صلاح الدین ہمارے لئے رول ماڈل تھے،عاجزی و انکساری اٴْن میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی، مرحوم محبتیں بانٹنتے پھرتے تھے۔

ریفرنس میں ڈاکٹر صلاح الدین کی طبی، علمی و ادبی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور انہیں منظوم و منثور خراج عقید ت پیش کیاگیا۔ریفرنس کے آخر میں ڈاکٹر صلاح الدین مرحوم کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں