صوابی میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے ، شاہدمحمود

جمعہ 24 جنوری 2020 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء)ڈپٹی کمشنر صوابی شاھد محمود نے کہاہے کہ صوابی میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے،ضلع بھر میں آٹے کی17موبائل فیئر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں جس روزانہ چارہزارتھیلے سرکاری نرخ پر عوام کو دیئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزضلع صوابی بازار ،کسان مارکیٹ ،کوٹھا بازار ،انڈسٹریل اسٹیٹ بازار، گدون بازار ،شیواڈہ ،چارباغ ،لیبر کالونی گدون انڈسٹریل اسٹیٹ اورگندف میں آٹے کے تھیلوںکی تقسیم کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صوابی شیر فیاض خان بھی موجود تھے ۔شاہدمحمودنے کہاکہ ضلع بھرمیں ذخیرہ اندوزوںکے خلاف کاروائی کی جائیگی۔انہوںنے دکانداروں وتاجربرادری کوسرکاری نرخ پرآٹے کی فروخت کی فراہمی کوممکن بنانے کی ہدایت کی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں