صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع میں تجارتی سرگرمیوں اور صنعتی ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ، عبدالکریم

منگل 18 فروری 2020 00:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ضم شدہ اضلاع کے معدنی وسائل کو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اور مقامی لوگوں کی باہمی مشاورت سے استعمال میں لاتے ہوئے ان علاقوں میں غربت اور پسماندگی ختم کی جائے گی ان خیالات کا اظہار وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت۔

(جاری ہے)

عبدالکریم نے ضم شدہ اضلاع میں تجارتی سرگرمیوں اور صنعتی ترقی کے بارے انہیں دی گئی بریفنگ کے موقع پر کیاخیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سی ای او نے معاون خصوصی کو ضم شدہ اضلاع میںصنعتی ترقی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں تاجر برادری اور مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں ہر محکمہ کو ہدایت کی گئی کہ ضم شدہ اضلاع میں تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں مکمل منصوبہ بندی کریںمعاون خصوصی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت میں نہایت اہم کردار ادا کریں گے اور ان علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں میں کافی اضافہ ہوجائیگا ضم شدہ اضلاع معدنی دولت سے مالا مال ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ وہاں پر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے معاون خصوصی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلد ضم شدہ اضلاع کا مکمل ڈیٹا ترتیب دیں اور ان وسائل کو سامنے لائیں جو کہ ابھی تک استعمال میں نہیںلائے جا سکے اور ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو اس طرف راغب کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کریں اور ہر سیکٹر میں ضلعی سطح پر سرمایہ کاری کے بارے میں تفصیلی تجاویز اور جامعہ رپورٹ پیش کریں اجلاس میں فروٹ پروسیسنگ زون کے قیام کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں