Gصوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں موجودہ جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر ،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے صوبائی وزراء پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 26 فروری 2020 21:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں موجودہ جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر ،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے صوبائی وزراء پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ اپوزیشن اراکین و پارلیمانی لیڈران کے ساتھ مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے جاری سیاسی تنازعے کو حل کریگی اور اپنی رپورٹ سپیکر مشتاق احمد غنی کو جمع کروائے گی۔

(جاری ہے)

چار رکنی وزراء کمیٹی کے اراکین میںقلندر خان لودھی وزیر خوراک،شوکت یوسفزئی وزیر اطلاعات،سلطان محمد خان وزیر قانون و پارلیمانی اموراورتیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ و صحت شامل ہیں.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں