اسسٹنٹ کمشنر واڑی سید گلفام عباس شاہ کا ایکسین محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ کے ہمراہ جاگام بازار کا دورہ

سی اینڈ ڈبلیو کے تعاون سے نئے فیز ون سٹرک کی تعمیراتی کا م کا معائنہ کیا گیا

پیر 6 جولائی 2020 22:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی سید گلفام عباس شاہ نے ایکسین محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ کے ہمراہ جاگام بازار کا دورہ کیا جہاں سی اینڈ ڈبلیو کے تعاون سے نئے فیز ون سٹرک کی تعمیراتی کا م کا معائنہ کیا گیا معائنہ کے دوران کام کے مقدار اور معیار کو غیر تسلی بخش پایا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ کام کے ٹھیکیدار اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ جاری کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھونہیں کیا جائے گا ناقص میڑیل کے استعمال پر ٹھیکیدار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور وہ کسی قسم کی معافی کے مستحق نہیں ہونگے ۔اہلکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ کام کو معیار کے ساتھ ساتھ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گااور کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں