خیبرپختونخوا ریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولوں کے لئے ایس او پیز جاری کردیئے

روزانہ کی بنیاد پر سکولوں میں جراثیم کش سپرے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، سکولوں میں ہاتھ ملانے پر پابندی اور سماجی فاصلے رکھنے کی بھی ہدایت

جمعرات 6 اگست 2020 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) خیبرپختونخوا ریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولوں کے لئے ایس او پیز جاری کردیئے، نجی سکولوں کو داخلے، تنخواہ کی ادائیگی اور ایڈمنسٹریشن معاملات کے لئے سٹاف کی حاضری کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پچاس سال سے زائد عمر کے ملازمین کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ زکام، بخاراور کھانسی میں مبتلا ملازمین کو بھی سکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی ،خواتین ملازمین جن کے شیرخوار بچے ہونگے ان کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی، اعلامیہ میں مزید کہا گیاکہ داخلے اور دیگر معلومات کے لئے سکول آنے کی بجائے فون پر رابطہ کیا جائے گاجبکہ سکول آنے والوں کا درجہ حرارت سختی سے چیک کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر سکولوں میں جراثیم کش سپرے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، سکولوں میں ہاتھ ملانے پر پابندی اور سماجی فاصلے رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں