معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کادورہ

پشاورپریس کلب صحافت سے وابستہ افراد کے ایشوز حل کرنا اولین ترجیح ہے ، صحافیوں کے حقوق کی حمایت و حفاظت ہر صورت ممکن بنا رہے ہیں،کامران بنگش

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ہفتہ کے روز پشاور پریس کلب کا خصوصی دورہ کیا جہاں صحافی یونین کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر بخار شاہ اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر فدا خٹک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی کامران بنگش نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صحافت سے وابستہ افراد کے ایشوز حل کرنا اولین ترجیح ہے جبکہ صحافیوں کے حقوق کی حمایت و حفاظت ہر صورت ممکن بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے۔ اسی لئے حکومت کی کوشش ہے کہ صحافیوں سے متعلقہ تمام امور و ایشوز احسن طریقے سے بروقت حل کریں۔معاون اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے صحافیوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ایسا ماحول فراہم کر رہے ہیں جہاں بغیر کسی ایشو کے وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر نبھا سکیں گے تاکہ عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے کم ہوں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں