تیمور جھگڑا نے دیر کالونی دھماکے کے فوری بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا

صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا ،ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 27 اکتوبر 2020 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے دیر کالونی مسجد و مدرسہ زبیریہ میں دھماکے کے فوری بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ ان کی طبی امداد اور علاج معالجے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر صحت و خزانہ کا کہنا تھا کہ ایل آر ایچ میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے بھی تمام تر انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

تیمور جھگڑا کی ہدایت پر محکمہ صحت نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر نے دیر کالونی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کیلئے صبر و جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں