خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی مفاد میں پانچ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری

منگل 27 اکتوبر 2020 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پانچ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر دو افسران محمد خالد (پی ایم ایس،۔ بی ایس-19) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی اور غلام حبیب (پی سی ایس، ای جی، بی ایس-19) کی بحییثت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند تعیناتیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی واصل خان (پی ایم ایس، بی ایس-18) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی تعیناتی جبکہ ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع کرم شاہ فہد (پی اے ایس،بی ایس-18) کو تبدیل کر کے انکو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے مزید برآں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی آفاق وزیر (پی اے ایس، بی ایس-18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع کرم تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ان امور کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں