جماعت اسلامی سیاست کیلئے نظریات پر سمجھوتہ کرتی رہی ‘ فائق شاہ

عوام میں اعتماد کھو چکی ہے، سو سالہ تاریخ پر جماعت کو غور کرنا ہو گا‘ چیئرمین امن پارٹی کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 26 نومبر 2020 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی منجمد فکر اور سیاسی غیر مستحکم طرز عمل سے عوام میں جگہ نہیں بنا سکی، دوسری سیاسی جماعتوں اور مفادات کیلئے سمجھوتہ کرنے سے اپنی حیثیت بھی کھو چکی ہے، جمہوری انتخاب کے باوجود کوئی جاندار سیاسی اور مذہبی پالیسی نہیں بنا سکی، سیاسی جائزہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد فائق شاہ نے کہا کہ ضیاء الحق، نواز شریف اور عمران خان کے ساتھ شراکت اقتدار رہ کر، مجلس عمل کے ذریعے صوبائی حکومت بنا کر بھی جماعت اسلامی کی حکمت عملی اور سیاسی طرز فکر میں بہتری نہیں آئی۔

(جاری ہے)

تعصب نفرت اور منافرت میں جماعت کا بھی اہم کردار رہا ہے، آج سو سال گزرنے کے باوجود اسلامی نظام کے نفاذ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، جماعت اسلامی کارکنوں کا جذبہ رکھنے کے باوجود کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کر سکی جو عوام کو اپیل کرے، حقیقی جمہوریت یا اسلامی فلاحی اور اصلاحی اقدار کو فروغ مل سکے، امن ترقی پارٹی دعوت دیتی ہے کہ کارکنان آگے بڑھ کر مل کر جدوجہد کریں تاکہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی اور جمہوری مملکت بن سکے، ہم تعاون کیلئے تیار ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں