خواتین کی عالمی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ سٹی گرلزڈ گری کالج گلبہارمیں کھیلوں کے مقابلوں کاانعقاد

جمعرات 4 مارچ 2021 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء)خواتین کی عالمی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہارمیں کھیلوں کے مقابلوں کاانعقادکیاگیا اس رنگارنگ تقریب میں طالبات اور اساتذہ کے مابین رسہ کشی، دوڑ،میوزیکل چیئر،نیٹ بال کے مقابلے منعقد ہوئے طالبات نے کلچرل رقص بھی پیش کیا۔تقریب کی مہمان خصوصی سٹی گرلزکالج کی پرنسپل پروفیسرطاہرہ ڈارتھیںجبکہ اس موقع پرڈائریکٹر سپورٹس نجمہ نازقاضی،جمیلہ نازسمیت کثیر تعداد میں اساتذہ اورطالبات موجود تھیں۔

رسہ کشی کے ایونٹ میں ایف اے کی سال دوئم کی طالبات نے پہلی اورسال اول کی طالبات نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اساتذہ کے مابین میچ میں سینئروسٹاف نے فاتح ہونیکااعزازحاصل کیاجبکہ سہ ٹنگی مقابلوں میں سیکنڈ ایئر کی طالبات ثانیہ اور نرگس نے پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسری پوزیشن علینہ اورشمائلہ جبکہ تیسری پوزیشن بی ایس اردو کی تجلہ اورسنبل نے اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

میزیکل چیئرزمقابلوں فزیکس ڈیپارٹمنٹ کی جویریہ نے پہلی اورحلیمہ نے گولڈمیڈل جیت لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل طاہرہ ڈارنے کہاکہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کاانعقادضروری ہے کیونکہ کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری طالبات نے قومی اورصوبائی سطح پرکھیلوں کے مقابلوں نمایاں مقام بنایااور یہی بچیاں انٹرنیشنل لیول پربھی اپنالوہامنوائیں گی۔آخرمیں انہوں نے مختلف مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات کوٹرافیاں دیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں