تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی وفد کی آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری سے ملاقات، آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے اھم امور پر گفتگو

جمعہ 23 جولائی 2021 17:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد نے انسپیکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس معظم جاہ سے ملاقات کی،ملاقات کی قیادت صوبائی صدر تحریک نفاذفقہ جعفریہ خیبرپختونخوا جناب سید غضنفر علی شاہ نے کی ، صوبائی صدرکے علاوہ سرپرست اعلیٰ سید اظہر علی شاہ کاظمی، صوبائی سینئر نائب صدر مولانا ملک اجلال حیدر القمی ، صوبائی نائب صدر ذولفقار علی جمیل ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پشاور کے سینئر نائب صدر کربلائی جوہرالعباس میر، مختار آرگنائیزیشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ذوالنورین حیدر ایڈوکیٹ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کوہاٹ کے صدر سید باسط علی شاہ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ مردان کے صدر سید نفیس احمد رضوی اور دیگر شامل تھے۔

صدر نے وفد کا تعارف کروایا اور آئی جی کا انتہائی مصروفیت کیے باوجود وقت دینے کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

گفتگو کا آغاز کرتے ہوے مولانا ملک اجلال حیدر نے کہا کہ فقط تحریک نفاذ فقہ جعفریہ وہ واحد تنظیم ہے جس کے حکومت پاکستان کے ساتھ عزاداری اور شیعہ حقوق کے حوالے سے معاہدات ہیں بلکہ اس پر کبھی بھی کسی بھی دور میں کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے ہمیشہ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میںکوئی مسلکی یا مکتبی تنازعہ نہیں ہے نانا محمد اور نواسہ حسین کے جلوس شیعہ و سنی برادران کا مشترکہ ورثہ ہے۔آئی جی پولیس کی جانب سے بھی قبل از محرم اس اجلاس کو انتہائی اہم و خوش آیند قرار دیا گیا اور ان خیالات کا اظہار کیا کہ اس کی مدد سے قبل از محرم راست اقدامات کرنے مین مشعل راہ ثابت ہوگا۔

قبل از محرم عزاداری سیل کا قیام اور اس کے زمہ داران افسران کے رابطہ نمبرات اور تفصیلات کے بارے میں بھی آئی جی پولیس نے مکمل تعاون اور عملی کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا۔وفد نے موسوی جونیجو معاہدہ کی نقل بھی یاداشت کے طور پر پیش کی جسکی بناء پر ۳ دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا پاکستان میں نانامحمد اور نواسے حسین کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ اس معاہدے پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل کیا جائے ،اپنی گفتگو میں آئی جی پولیس نے کہا کہ وہ جلیل القدر صحابی رسول حضرت ابو ایوب انصاری کی ۴۲ویں پشت سے ہیں اور جس طرح سے ان کے اجداد نے میزبانی رسول خدا کے فرائض سرانجام دیے تھے اسی طرح وہ محرم الحرام کے ایام میں کہ جس مہینے میں آل محمد پر غم کے پہاڑ توڑے گئے ان ایام میں وہ عزاداران امام مظلوم کی حفاظت و خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑینگے،انہوں نے مزید کہا کہ آل محمد کے لیے اپنی جان تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔

اجلاس کے آخر میں مولانا اجلال حیدر نے شہداء پولیس، شہداء عساکر پاکستان، شہداے ملک و ملت کے لیے فاتحہ خوانی کروائی اور ملک و ملت کی کامیابی و تحفظ اور عساکر پاکستان کی فتح یابی کے لیے دعائیں کروائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں