خیبر پختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون کی بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

منگل 27 جولائی 2021 23:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) خیبر پختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون کی بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں منگل سے جمعہ تک مون سون کی بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے نیضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اورالرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارش سے شانگلہ، بٹگرام ،بونیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، مردان، چارسدہ اور کوہاٹ کے بارساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔

بارشوں کا سلسلہ جمعہ کیروز تک جاری رہنے کا امکان، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں