خیبرپختونخوااسمبلی اجلاس،حکومت اوراپوزیشن اراکین نے صوبے میں بجلی کی ناروااورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرواپڈاکوآڑے ہاتھوں لیا

بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ سنگین ہوچکاہے عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تاہم اس مرتبہ عیدکے ایام میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کی گئی جسکے باعث قربانی کے گوشت بھی خراب ہوچکے ،خوشدل خان

جمعہ 30 جولائی 2021 22:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن اراکین نے صوبے میں بجلی کی ناروااورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرواپڈاکوآڑے ہاتھوں لیا ۔اراکین کاکہنا تھا کہ واپڈاکی مثال ڈیٹھ باڈی جیسی ہے بجلی پیداکرنیوالاصوبہ خیبرپختونخواکوصرف ایمرجنسی ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انڈسٹریزنہیں چل پارہی ہیں عوام کودرپیش بجلی مسائل کے حل کیلئے اسمبلی کی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔

(جاری ہے)

اسمبلی اجلاس کے دوران اے این پی رکن خوشدل خان نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ سنگین ہوچکاہے عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تاہم اس مرتبہ عیدکے ایام میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کی گئی جسکے باعث قربانی کے گوشت بھی خراب ہوچکے متعلقہ حکام سے رابطہ کرتے کرتے تھک چکاہوں گرم کے موسم میں گیس کی عدم دستیابی سمجھ سے بالاترہے علاقے میں لوگ پانی کیلئے بھی جھگڑاکررہے ہیں انہوںنے کہاکہ پی ایم ایس امیدوارسراپااحتجاج ہیں دوسری طرف ڈائریکٹوریٹس ملازمین تنخواہوں کیلئے احتجاج پرہیں ان کے مسائل حل کئے جائیں ایم پی اے فضل الہی نے کہاکہ واپڈاڈیپارٹمنٹ کی مثال ڈیتھ باڈی ہے صرف ایمرجنسی ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے ٹرانسمیشن لائنیں پرانی ہوچکی ہیں قومی اسمبلی اراکین پرمشتمل اراکین وفدکی وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے اورنئے فیڈراورگرڈسٹیشنزبنائے جائیں اس کے علاوہ مسئلے کاکوئی حل نہیں ورنہ آئندہ نسلیں ہمیں بددعائیں دیں گی ،اپوزیشن رکن میاں نثارگل نے کہاکہ عیدکے موقع پر بجلی میسرنہیں تھی لوگ احتجاج کررہے ہیں گیس ،بجلی ہمیں نہیں ملتی یہ خلاف آئین ہے رائلٹی رقم ضائع ہورہی ہے ہم کمپنیاں احتجاجاً بندنہیں کرناچاہتے تاہم ا مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی بنائی جائے واپڈاسپرنٹنڈنٹ ٹرانسفارمرکنکشن کیلئے دس ہزار روپے مانگتے ہیں لوگوں کوریلیف دیاجائے معاون خصوصی عبدالکریم خان نے کہاکہ پیک اوورمیں ہمارے صوبے کو 1150میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے نئے 220گرڈکی ضرورت ہے صوبائی حکومت 11بڑے اور14چھوٹے انڈسٹریل اسٹیٹ بنارہی ہے یہاں گرڈسٹیشن پرلوڈ ہے مسئلے کو سنجیدہ لیاجائے لاہورشیخوپورہ روڈ پر انڈسٹری خیبرپختونخواکی بجلی وگیس استعمال کررہی ہیں صوبائی وزیرہاوسنگ ڈاکٹرامجدنے کہاکہ دوسال ہوگئے ہم نے حلقے کیلئے پیسے جمع کرائے ہیں عمرایوب کے دورمیں ہمیں بجلی سہولیات مل رہی تھیں انکے جانے کے بعد ایک پیسے کا ریلیف نہیں مل رہاحلقہ نیابت کیلئے چھ نئے فیڈرکی منظوری دی گئی عمرایوب کے دورمیں انسٹالیشن بھی ہوا لیکن اب مسائل درپیش آرہے ہیں پی ٹی آئی رکن پختون یارخان نے کہاکہ بجلی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے کہاکہ واپڈااورگیس دوایسے مسائل ہیں جس سے پوراملک نبردآزماہے ماضی میں بھاری سمجھوتے ہوئے تیل اورکوئلے کے ذریعے بجلی پیداکی جاتی رہی اس سے بجلی کی قیمت بڑھے گی اگرایک کالاباغ ڈیم کے پیچھے نہ پڑے ہوتے اورمزیددیگرڈیمزبنائے جاتے تویہ مسائل نہ ہوتے وزیراعظم عمران خان نے بھاشا اور مہمندڈیم پرکام شروع کیاپانی سے بجلی پیداکرنے کی ضرورت ہے اب چونکہ امیدپیداہوچکی ہے پڑوسی ممالک میںبے دریغ ڈیمزہیں اپنے وسائل سے یہ صوبہ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتاہے جس پر کام جاری ہے تیل کے بجائے پانی پربجلی پیداکی جائے تو لوگوں کے مسائل حل ہونگے انشاء اللہ آئندہ پانچ سال بھی ہماری حکومت ہوگی یہ مسائل حل کرینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں