خیبرپختونخوااسمبلی،سابق مشیربرائے مال قلندرلودھی نے کارکردگی کی بنیادپر کابینہ سے فراغت پرشکوہ کرڈالا

جمعہ 30 جولائی 2021 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء)سابق مشیربرائے مال قلندرلودھی نے کابینہ سے اپنی فراغت پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ 18سال سے اس ایوان کا ممبررہاہوں پچھلے سات سال سے وزیراورایک سال مشیررہاوزیراعظم عمران خان دبنگ آدمی ہیں انکی اور وزیراعلیٰ کی ہدایات کابھی احترام ہے تاہم مجھے اخبار دیکھ کر جھٹکاس بات کالگاکہ کارکردگی کی بنیاد پر مجھے ہٹایاگیاجس پر مجھے افسوس ہے انہوں نے اپنی کارکردگی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ محکمہ خوراک میں لوگوں کے پسینے نکالے دن رات ان سے کام لیا دس ارب کی سبسڈی بچاکر صوبے کو بچت دی تبادلے میرٹ پر کی فوڈمیںاپنے صوبے کو فعال کیاپروکیومنٹ کے دوران اکائونٹ ٹوسے پیسے نکال کر خیبربینک میں رکھے انہوں نے کہاکہ ریونیومیں سات ارب کی بچت کی 30جون تک میری کارکردگی کی تعریف ہوتی رہی اب ایساکیاہوگیاوزراء حجم سے متعلق آئینی سقم دورکرنے کیلئے خودرضاکارانہ طو رپر وزارت سے استعفیٰ دیا اور دو ماہ بعدہی مشیرکے عہدے سے ہٹایاگیا ریونیومیں پہلی بار12 خواتین پٹواری لی گئیں ایوان میں سب سے زیادہ حاضری رہی ہے دفترمیں ہروقت موجودرہتا ہوں ریونیومیں نااہل لوگوں کونوکریوں سے معطل ،برخاست اور سزائیں دی کارکردگی کی بنیاد پر فراغت میرے ساتھ زیادتی ہے پارٹی پرمکمل اعتماد ہے وزارت آنے جانی والی چیز ہے تاہم عزت واحترام سب کودینی چاہئے ۔

(جاری ہے)

تقریرکے اختتام پرسپیکرمشتاق احمدغنی نے یہ شعرپڑھ کر قلندرلودھی کوتسلی دی’’پیوستہ رہ شجرسے امیدبہارکھ‘‘

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں