لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے پیشنٹ سیفٹی کے حوالے سے ویڈیو مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 23 ستمبر 2021 20:20

پشاور۔23ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) :لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے پیشنٹ سیفٹی کے حوالے سے  منعقدہ ویڈیو مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر میں ایک منٹ کے دوران تقریبا پانچ مریض غیر محفوظ طریقہ علاج سے انتقال کر جاتے جبکہ ایل آر ایچ پیشنٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہا ہے، ایل ار ایچ میں پیشنٹ سیفٹی کے حوالے سے انٹرنیشنل گائڈ لائینز پر سختی سے عملدرآمد کیا جاتا ہے تاکہ مریضوں کو محفوظ طریقے سے اعلی معیار کی جدید طبی سہولیات میسر ہو۔

انتظامیہ کے مطابق مریض کی صحیح شناخت، دوائیوں سے متعلق آگاہی، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف کے درمیان مسلسل رابطے اور ہینڈ واش مریض کو محفوظ علاج مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یاد رہے خیبرپختونخوا کے پالیسی بورڈ نے اسی سلسلے میں تمام ایم ٹی آئیز کے درمیان ایک ویڈیو مقابلے کا انعقاد کیا تھا جس میں ایل آر ایچ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں