سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بارایسو سی ایشن سردار مقبول الرحمان ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بارایسو سی ایشن سردار مقبول الرحمان ایڈووکیٹ انتقال کر گئے جن کی نمازجنازہ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 ایبٹ آباد میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں وکلاء برادری،سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد کے صدر صابر تنولی اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر عبدالستارخان،جنرل سیکرٹری سردار سمیع الرحمن ودیگر وکلاء نے مرحوم کی قبر پر چادر چڑھائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں