پشاور، تھانہ چمکنی کی حدود میں بینک آف پنجاب کے آفیسرز کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

بدھ 8 دسمبر 2021 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) تھانہ چمکنی کی حدود میں بینک آف پنجاب کے آفیسرز کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا بینک آف پنجاب کے کیشئر آفیسر یاسر خان گزشتہ شام ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر وے کے قریب مسلح رہزانوں نے اسے روکا اور اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 14ہزار روپے کی نقدی ، موٹر سائیکل اور موبائل فون سیٹ چھین لیا اور فرار ہو گئے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں