حکومت خیبر پختونخوا کامحکمہ زکوة و عشر سے متعلق خدمات کیلئے مقررہ وقت، نامزد افسران اور اپیلیٹ اتھارٹیز کا اعلان

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) حکومت خیبر پختونخوا نے خدمات تک رسائی ایکٹ 2014 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ زکوة و عشر سے متعلق خدمات کے لئے مقررہ وقت، نامزد افسران اور اپیلیٹ اتھارٹیز کا اعلان کیا ہے جسکے مطابق محکمہ، گزارہ الاؤنس کے لیے موصول شدہ درخواست پر ضلعی زکوٰة کمیٹی کی منظوری کے بعد ایک ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی پابند ہوگا جس کے لیے نامزد آفیسر چیئرمین لوکل زکوٰة کمیٹی اور اپیلیٹ اتھارٹی چیئرمین ضلعی زکوة کمیٹی ہونگے اسی طرح جہیز کے لئے درخواست پر، ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹی کی منظوری کے بعد 20 دنوں کے اندر کارروائی مکمل کرنا لازمی ہوگا، جسکے لئے نامزد آفیسر، ضلعی زکوة آفیسر اور اپیلیٹ اتھارٹی سیکرٹری زکوة و عشر ہوں گے جبکہ تعلیمی سکالرشپس مورا ٹیکنیکل اینڈ دینی مدارس کے لئے موصول درخواستوں پر سکالرشپ کمیٹی کی منظوری کے بعد 30 دنوں کے اندر کارروائی مکمل کی جائے گی جسکے لئے نامزد افسر متعلقہ ادارے کے سربراہ اور ضلعی زکوٰة آفیسر اپیلیٹ اتھارٹی ہونگے جبکہ استحقاق سرٹیفیکیٹ کے اجرا کیلئے درخواست کی وصولی کے پانچ دنوں کے اندر کاروائی کرنا لازمی ہوگا جس کے لئے،نامزد آفیسر مقامی زکوٰة کمیٹی کے چیئرمین اور اپیلیٹ اتھارٹی چیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی مقرر کر دیئے گئے ہیں اس امر کا اعلان محکمہ زکوٰةو عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقی خواتین خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں