خیبرپختونخوا،سی این جی اسٹیشنز کو دن میں 7 گھنٹے گیس ملے گی

جمعرات 9 دسمبر 2021 15:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) خیبرپختو نخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو جزوی گیس کی فراہمی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے گیس کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو روزانہ 17 گھنٹے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو روزانہ شام 4 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی جب کہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو 24 گھنٹے گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں