اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نواب سمیر حسین لغاری کا شہر میں مختلف فلنگ سٹیشنز کا دورہ

مقرر نرخناموں سے زائد قیمت پر پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف کاروائی

منگل 25 جنوری 2022 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نواب سمیر حسین لغاری نے عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اوگرا کی جانب سے جاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ڈیرہ شہر میں مختلف فلنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور پٹرول کے پیمانے ، میٹر ریڈنگ اور نرخناموں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقرر نرخناموں سے زائد قیمت پر پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کر کے سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں