cپشاور، پیپلزلائرزفورم اورانصاف لائرزفورم میںاتحاد

ژ*معظم بٹ کوہائیکورٹ کی صدارت،علی زمان کوڈسٹرکٹ کورٹ میںسپورٹ کرنے پراتفاق ظ* باقی نشستوں پرامیدوارباہمی مشاورت سے نامزدکئے جائینگے،سعداللہ خان،گلاب شاہ

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) پشاورہائیکورٹ میں پیپلزلائرزفورم اورانصاف لائرزفورم کامشترکہ اجلاس منعقد ہوا،دونوں پارٹیوں نے ڈسٹرکٹ اورہائیکورٹ کی سطح پراتحادکااعلان کیا،اجلاس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کورٹ کے امیدواراورہائیکورٹ کی سطح پرسینئرقانون دان محمدمعظم بٹ کوصدارت کے منصب کیلئے سپورٹ کیاجائیگا،اجلاس سے خطاب میںپیپلزلائرزفورم کے گلاب شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم مضبوط اورپائیداراتحادکے ساتھ بارکی خدمت اورایک دوسرے کے امیدواروںکوبھرپوراندازمیںسپورٹ کرینگے،انہوں نے اس اتحادکوتاریخی اہمیت کاحامل قراردیااورکہاکہ آئندہ تمام ترتوجہ یوتھ کے بہترین کے مستقبل پرمرکوزکی جائیگی،نوجوانوں اوران کے بعدآنیوالے وکلاء کیلئے بھی سازگارکاروباری ماحول تشکیل دیاجائیگا،انصاف لائرزفورم کے صوبائی صدرسعداللہ خان مروت کاکہناتھاکہ ہائیکورٹ کے صدارتی امیدوارمحمدمعظم بٹ اورڈسٹرکٹ کورٹ میںعلی زمان ایڈووکیٹ کی کامیابی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائینگی،انہوں نے کہاکہ باقی نشستوں پرامیدواربھی باہمی مشاورت سے نامزدکئے جائینگے،انصاف لائرزکمیٹی کے چیئرمین اجمل خان نے کہاکہ ہمارامقصد بہترین پیشہ ورانہ ماحول پیداکرناہے،ہم نوجوانوں اوروکلاء کوکام کرتے اوربارکومضبوظ دیکھناچاہتے ہیں تاکہ سائلین کوبہترین سہولیات مہیاکرکے کاروبارماحول کوسازگاربنایاجائے اورججزصاحبان صحیح معنوں میںمعاونت فراہم کی جائے،اس موقع پرہائیکورٹ بارکے صدارتی امیدوارمحمدمعظم بٹ نے کہاکہ ہم پے یہ ذمہ داری ہے حکومت،ریاست اورعوام کے مابین پل کاکرداراداکرناہے تاکہ آئین اورقانون میںانصاف کی فراہمی کیلئے جوطریقہ وضع کیاہے اس کوبہترین اندازمیںآگے بڑھایاجائی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں