الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کا معیاری ادویات کی فراہمی کےلئے الخدمت فارمیسی کاافتتاح، ادویات مارکیٹ سے 7 فیصد رعایت پر دستیاب ہوں گی

جمعرات 19 مئی 2022 23:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا نے مارکیٹ میں جعلی ادویات سے بچائو اور عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کے سلسلے میں کارپوریشن کالونی بالمقابل کراون کلب شادی ہال دلہ زاک روڈ پشاور میں الخدمت فارمیسی کا افتتاح کردیا جہاں پر معروف ادویہ ساز کمپنیوں کی اعلی معیارکی ادویات مارکیٹ سے سات فیصد رعایتی نرخ پر ہر خاص وعام کو میسر ہوں گی الخدمت فارمیسی کی افتتاحی تقریب صوبائی صدر خالدوقاص کی صدارت میں الخدمت فارمیسی پشاور کے مین شاپ دلہ زاک روڈ پر منعقد ہوئی اس موقع پر قائمقام امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان اور الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن مہمان خصوصی تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں