Sایکسائزدفاترمیں ہفتہ کے روز کی چھٹی ختم

منگل 24 مئی 2022 20:55

[پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) ایکسائزدفاترمیں ہفتہ کے روز کی چھٹی ختم کردی گئی سیکرٹری محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے ریونیو اہداف کے حصول کو یقینی بنانے اور ٹیکس دہندگان کی سہولیات کے پیش نظر صوبہ بھر کے تمام ضلعی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر میں ماہ مئی اور جون میں ہفتہ کے روزکی چھٹی ختم کرتے ہوئے عملے کو ہفتے کے دن بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان یہاں سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں