ایف پی سی سی آئی ریجنل کوآرڈینیٹر کی ڈائریکٹر انڈسٹریز سے ملاقات

بدھ 25 مئی 2022 10:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) ایف پی سی سی آئی ریجنل کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان کی ڈائریکٹر انڈسٹریز مقصود قیصر سے ملاقات ، تمام تر ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرکے سسٹم کو جلد آن لائن کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایسو سی ایشنز کے اندراج اور ان کی تجدید کے طریقہ کار کو سہل کرنے پر بات چیت کی گئی اور اس حوالے سے محکمہ انڈسٹریز کے تمام تر ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرکے سسٹم کو جلد آن لائن بنانے کا عندیہ دیا گیا ۔

ملاقات کے دوران ڈائریکٹر انڈسٹریز مقصود قیصر نے کہا کہ ایسو سی ایشنز کے اندراج اور ان کی تجدید کے طریقہ کار کو جدید اور سہل بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کے محکمہ میں سسٹم کو آن لائن کرنے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے اور جلد تمام تر ریکارڈ آن لائن کردیا جائیگا ۔ ڈائریکٹر انڈسٹریز نے یقین دلایا کہ صوبے میں کاروبار کی ترقی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات بھی کیے جائینگے ۔ \778

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں