سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخواہ ذاکر حسین آفریدی اور کمشنر ہزارہ ڈویژن مطہر زیب کا ضلع کوہستان کا دورہ

بدھ 25 مئی 2022 20:50

ٌپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2022ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخواہ ذاکر حسین آفریدی اور کمشنر ہزارہ ڈویژن مطہر زیب نے ضلع کوہستان کا دورہ کیا۔ جہاں پر ڈپٹی کمشنر کوہستان واصف رحمان نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف ہانر پیش کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کوہستان کے دفتر میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت داسو ڈیم پر جاری کام پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر ہزارہ، ممبر بورڈ آف ریونیو،ڈپٹی کمشنر کوہستان، لینڈ ایکوزیش کلکٹر داسو ڈیم، جنرل منیجر داسو ڈیم اور ضلعی و داسو ڈیم کی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

لینڈ ایکوزیش کلکٹر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ڈیم پر جاری کام پر مکمل پریزنٹیشن دی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور کمشنر ہزارہ نے ضلعی و داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی انتظامیہ کی کاکردگی کو سہرایا اور ہدایات جاری کیں کہ ڈیم میں زمینوں کے حصول کے عمل کو بر وقت مکمل کیا جائے اورای ایس ایم بی آر پیکج کے کام کو مزید تیز کیا جائے بعد ازاں اور تمام افسران داسو ڈیم سائیڈ پر گئے اور ڈیم پر جاری کام کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں