]جدوجہد آزادی کو ٹھنڈا نہیں ہونے دینگے، مقررین

}کشمیر نعروں اور قراردادوں سے نہیں صرف گوریلا جنگ سے آزاد ہوگا یاسین ملک انڈیا کی جیل میں تشدد کا سامنا کر رہے،کشمیر کی جدوجہد آزادی کی سزا دی جا رہی ہے، اظہار یکجہتی تقریب سے خطاب

بدھ 25 مئی 2022 20:50

O پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2022ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی کشمیری حریت رہنما یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایبٹ آباد پریس کلب میں کشمیری برداری کے سرکردہ افراد شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈاکٹر میر ندیم،زاہد میر،ناصر شیخ،محمد سلیم،شیخ نثار احمد،اقبال کاشمیری،رفیق بھٹی ودیگر نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا جدوجہد آزادی کو ٹھنڈا نہیں ہونے دینگے۔کشمیر نعروں اور قراردادوں سے نہیں صرف گوریلا جنگ سے آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک انڈیا کی جیل میں تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔انہیں صرف کشمیر کی جدوجہد آزادی کی سزا دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی برادری کشمیریوں کو ان کی خوائش کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انڈیا کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑایا جائے۔

مقررین کا کہنا تھا یاسین ملک کشمیر کے جرآت مند لیڈر ہیں۔ان کی قیدو بند کے زریعے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا ہے۔مقررین کا کہنا تھا کشمیر کا بچہ بھارت کے تسلط سے آزادی چاہتا ہے۔سفارتی سطح پر اس کو موثر طور پر بلند کرنے کے کوششیں تیز کی جائیں اور حریت رہنما یاسین ملک کو فوری رہا کیا جائے۔آج ملک بھر میں یاسین ملک کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ان کی رہائی کے لئے پاکستان میں کشمیری کمیونٹی کے لوگ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں