محکمہ صحت نی54نرسوں کی گریڈ18میں ترقی کی منظوری دیدی

جمعرات 11 اگست 2022 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء)محکمہ صحت نی54نرسوں کی گریڈ17سے گریڈ18میں ترقی کی منظوری دے دی محکمہ صحت سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ صوبائی سلکشن بورڈکی منظوری کے بعد درجہ ذیل اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نرسنگ ، ہیڈ نرس ، نرسنگ انسٹرکٹر ،سپیشلسٹ نرس ، کلینکل نرسنگ انسٹرکٹرزکی گریڈ18میں بطور سینئر ہیڈ نرس،ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ،سینئرکلینکل نرسنگ انسٹرکٹرسینئرسپیشلسٹ نرس ترقی کی منظوری دی جاتی ہے ان نرسوں میں مولوی جی ہسپتال کے شمعون فرحان،صابرہ سلطانہ،شرافت،اول خان،سعیدہ کوثر،صبین اختر،عفت عائشہ،نرگس،بشریٰ بیگم،وسیمہ رفیق،روبینہ خانم اوردیگرشامل ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں