صوبے میں ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی وسعت ہے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

جمعرات 28 مارچ 2024 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد لطیف خان مروت نے نیٹ سول (NETSOL) کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل ٹرانسفر میشن سفر کو صوبے میں مزید فروغ دینے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد لطیف خان نے کہا کہ پیپرلیس ماحول کو مزید توسیع دی جائے اور صوبے کے تمام اضلاع بشمول نئے ضم شدہ اضلاع میں بھی فعال بنایا جائے تاکہ روزمرہ کے سرکاری امور ڈیجیٹل طریقے سے نمٹائے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے حوالے سے اضلاع کی سطح پر آگاہی مہم بھی چلائی جائے تاکہ عوام میں اس کو فروغ مل سکے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی ا مین گنڈاپور کی صوبے میں ای۔گورنس اور ڈیجیٹائزیشن پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔خالد لطیف خان نے کہا کہ صوبے میں ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی وسعت ہے اور مختلف بیرونی سرمایہ کار بھی صوبے کے ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے اور صوبے کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں