رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فون اور بیرون ممالک سے درآمد کیے گئے موبائل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہاہے، ماہرین
اتوار 28 اپریل 2024 22:25
(جاری ہے)
مقامی سطح پر تیار ہونے والے سمارٹ موبائل فونز کی قیمت میں تین ہزار روپے سے لے کر 18 ہزار روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ موبائل برانڈز کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویگو ٹیل، انفینکس، ریڈ می، سام سانگ، آئی ٹیل، او پو اور شاومی سمیت دیگر موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے نئے ماڈلز جاری کیے ہیں۔
نئے ماڈلز جہاں دیکھنے میں خوبصورت ہیں وہیں استعمال میں آسان ہونے کے ساتھ ساتھ صارف کو کئی نئے اچھے آپشنز فراہم کر رہے ہیں۔ جن میں سب اہم بات یہ ہے ان کی قیمت ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ یہ موبائل فونز نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں۔ بیٹری اور ہائی ریزولوشن کے کیمرے جیسے دیگر آپشنز بھی ان موبائل فونز میں موجود ہیں۔موبائل فونز کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت مقامی سطح پر موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کو ماضی کی طرز کی مشکلات کا سامنا نہیں ہے، اب ایل سی ( لیٹر آف کریڈٹ) بینک آسانی سے کھول رہے ہیں جس کی بدولت ملک میں خام مال کی درآمد ممکن ہورہی ہے۔ خام مال کی موجودگی کی وجہ سے کراچی کی ویران موبائل فونز کی فیکٹریاں ایک بار پھر سے آباد ہوگئی ہیں۔ اب کام تین شفٹوں میں جاری ہے۔پاکستان میں تقریبا 30 کے قریب موبائل فون بنانے والی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں پاکستان میں عالمی معیار کے موبائل فون تیار کر رہی ہیں۔ پاکستان میں تیار ہونے والے موبائل فونز نا صرف پاکستان میں استعمال ہو رہے ہیں بلکہ اب پاکستان سے باہر بھی بھیجے جا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تیار ہونے والے فون صارفین کو سستے پڑتے ہیں، اس کی سب اہم وجہ تو یہ ہے کہ درآمد شدہ فون کی ڈالر میں خریداری اور ڈیوٹی ادائیگی کا عمل نہیں ہوتا ہے۔ تاجروں کے مطابق کئی ماہ سے ڈالر کی اونچی اڑان تھمی ضرور ہے لیکن پھر بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اب بھی زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر تیار ہونے والے سمارٹ فونز کی وارنٹی کلیم سمیت دیگر معاملات بھی آسان ہیں۔ کسی بھی فون کی بیٹری، کیمرہ، سکرین سمیت دیگر سامان باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہے اس لیے فون کی رپیرنگ کا معاملہ بھی آسان ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہفتہ وار مہنگائی کے تناسب میں کمی خوش آئند ہے، کاٹی
ایف پی سی سی آئی کاہزاروں پھنسے ہوئے ٹرکوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے چمن بارڈر کو فوری طور پر کھولنے کا ..
حاجی حنیف طیب کا خوشی محمدخضری کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا
کراچی میٹرک بورڈ نے طلباء کا مستقبل دائو پر لگادیا، من پسندنئے اسکولوں میں امتحانی مرکز قائم
9 مئی کو پرتشدد واقعات میں ملوث افراد سرِعام معافی مانگیں، مولانا عبدالرحمن سلفی
شدید گرمی نے عوام کا جینامحال کردیاہے،حافظ احمدعلی
یم ڈی سالڈ ویسٹ کا ضلع شرقی، محمودآبادیارڈ کا تفصیلی دورہ،غیر فعال گاڑیوں اور مشینریز کو فوری مرمت کے ..
سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی ،جام خان شورو
رینجرزسندھ اورپولیس کی مشترکہ کارروائیاں،5ملزمان گرفتار
سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری سے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی رہنما ثنااللہ ..
ح*سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام ..
ا*گورنرسندھ سے معروف اسکالر پروفیسر ڈاکٹر احمد رفیق اختر کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں
-
یہ واضح کردوں جو بھی ہوگا آئین قانون کے مطابق ہوگا، کسی سے کوئی ڈیل نہیں کریں گے
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر)کو ٹھیکے پردینے کی تجویزپیش کردی
-
ہم قومی اسمبلی کے فلور پر حمودالرحمان کمیشن‘ سانحہ اوجڑی کیمپ ، ایبٹ آباد کمیشن اورآرمی پبلک سکول کمیشن کی تحقیقات کی رپورٹس منظرعام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں. عمر ایوب خان
-
مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا،چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
ایف پی سی سی آئی کاہزاروں پھنسے ہوئے ٹرکوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے چمن بارڈر کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ
-
فیصل آباد ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا
-
عمران خان نے کہا مجھ سے معافی مانگیں، بجائے میں کسی واقعہ پر معافی مانگوں، بیرسٹر گوہر
-
سعودی وفد کے دورہ کے موقع پرشیرافضل مروت نے متنازع بیان دیا، عمران خان
-
قومی اسمبلی میں (کل )صدرمملکت کے خطاب پر بحث شروع کی جائے گی
-
ہم مانتے کہ جنرل ضیاء الحق کا ساتھ دیا، لیکن قومی اسمبلی کے فلور پر معافی بھی مانگی تھی