پشاور چمکنی پولیس کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اتوار 28 اپریل 2024 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پشاور تھانہ چمکنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

افسران بالا کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی چمکنی محمد حسیب اشرف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی محمد اشفاق خان نے کارروائی کے دوران قومی خزانہ کو نقصان سے بچاتے ہوئے نان کسٹم پیڈ اشیا سمگلنگ کی اطلاع پر کارروائی کی ہے جس کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ غیر ملکی کپڑا اور ٹائر برآمد کرلئے، بر آمد ہونے والے سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے، جسے قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم انسپکٹر جواد عارف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں